"ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے"

  آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بطور ٹیم ایک ہی وینیو کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم پر برطانوی اخبار نے بھی طنزیہ جملے کَس دیے۔



 آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان ناصر حسین اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھارت کو نوازنے کی تنقید کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف کرلیا۔

 برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔

 اخبار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو دو ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو اس کی زحمت بھی نہیں دی گئی۔

 اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔ 

 مزید پڑھیں: بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی "مشرقی" رنگ میں ڈھال دیا

 گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی کہا کہ بھارت کو دبئ میں ہوم گراؤنڈ جیسا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ 

 مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی فائنل ہارے تو روہت شرما ریٹائر ہوجائیں گے؟

 دوسری جانب سابق کرکٹرز نے بھی بھارت کو بےجا سپورٹ کرنے پر آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پیسوں کے باعث دباؤ اور جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا، میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان کو 1، 1 پوائنٹ مل گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز ’’ لومینارا ‘‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی