چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا

 چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔  ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔



 ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔  تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔

 تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔  البتہ، کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔

 اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 واضح رہے بھارتی حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں رکھے گئے میچز کسی نیوٹرل جگہ پر منعقد کرانے کی شرط رکھی تھی۔  کئی ہفتوں کی بیٹھکوں کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کے لیے دبئی کو چنا گیا تھا۔

 اے سی سی ایونٹ کو اس تنازع سے شروع سے بچانے کے لیے کونسل نے ایشیا کپ کے تمام 19 میچز منعقد کرانے کے لیے نیوٹرل وینیوز کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا، میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان کو 1، 1 پوائنٹ مل گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز ’’ لومینارا ‘‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی