آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی

 

آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی



میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سینئیر پلئیرز کی ناقص فارم کے باعث تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم کھلاڑیوں نے خود ہی اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔



رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔



مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا



چیمپئینز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کے اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، جہاں قومی ٹیم کے 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، یہ سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔



مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'



اس دورے کے دوران کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے باعث انہیں ڈراپ کیے جانے کا امکان تھا تاہم کرکٹرز نے اس خدشے کو دیکھتے ہوئے خود بریک لینا کا فیصلہ کیا ہے۔



مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وزیراعظم نوٹس لیں گے؟



آرام کی غرض سے باہر ہونیوالے کھلاڑیوں میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے نام زیر گردش ہیں تاہم دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی افواہیں گونج رہی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا، میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان کو 1، 1 پوائنٹ مل گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز ’’ لومینارا ‘‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی